بھٹکل22/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ ٹھیکے داروں کی یونین کے لئے نئے عہدیداروں کا انتخاب یہاں پر ٹورسٹ بنگلو میں واقع ہال میں منعقدہ اراکین کے عام اجلا س کے دوران عمل میں آیا۔
یونین کے صدر کے طور پر مسلسل تیسری مرتبہ سینئر رکن ٹی ڈی نائک کو بالاتفاق یونین کا صدر منتخب کیا گیا۔ سابقہ میعاد میں خزانچی کے عہدے پر فائز ستیش کمار نائک کوجنرل سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ بطور خزانچی محمد اشرف، نائب صدر آنند دیواڈیگا، اعزازی صدر کے جی دیواڈیگا، معاون سیکریٹری مادیوا بھٹ اور موہن موگیر بالاتفاق منتخب کیے گئے۔
اس موقع پر یونین کے اراکین شنکر جوگی، سلیمان، عبدالمجید، آر جی نائک، ناگپّا نائک، وینکٹ رمن نائک وغیر ہ موجود تھے۔